سنن النسائي - حدیث 3322

كِتَابُ النِّكَاحِ رَضَاعِ الْكَبِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْنَاهُ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ دُخُولِ سَالِمٍ عَلَيَّ قَالَ فَأَرْضِعِيهِ قَالَتْ وَكَيْفَ أُرْضِعُهُ وَهُوَ رَجُلٌ كَبِيرٌ فَقَالَ أَلَسْتُ أَعْلَمُ أَنَّهُ رَجُلٌ كَبِيرٌ ثُمَّ جَاءَتْ بَعْدُ فَقَالَتْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا رَأَيْتُ فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ بَعْدُ شَيْئًا أَكْرَهُہ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3322

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حضرت سہلہ بنت سہیلؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: میں سالم کے اپنے پاس آنے کی جانے کی وجہ سے اپنے خاوند ابوحذیفہ کے چہرے پر کراہت کے آثار محسوس کرتی ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اسے دودھ پلادے۔‘‘ وہ کہنے لگی: اسے کیسے دودھ پلاؤں؟ وہ تو پورا آدمی ہے؟‘‘ پھر وہ بعد میں آئی اور کہنے لگی: قسم اس ذات کی جس نے آپ کو برحق نبی بنادیا! میں نے اس کے بعد ابوحذیفہ کے چہرے میں ذرا بھر بھی کراہت محسوس نہیں کی۔