سنن النسائي - حدیث 3308

كِتَابُ النِّكَاحِ تَحْرِيمُ بِنْتِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَى بِنْتِ حَمْزَةَ فَقَالَ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ وَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3308

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل رضاعی بھتیجی سے بھی نکاح حرام ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’بلاشبہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے اور یقینا رضاعت کی بنا پر وہ سب رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب کی بنا پر حرام ہوتے ہیں۔‘‘
تشریح : بھتیجی محرمات میں داخل ہے‘ خواہ حقیقی بھائی کی بیٹی ہو یا رضاعی بھائی کی۔ بہن‘ بھائی اور ان کی اولاد سے نکاح قطعاً حرام ہے۔ بھتیجی محرمات میں داخل ہے‘ خواہ حقیقی بھائی کی بیٹی ہو یا رضاعی بھائی کی۔ بہن‘ بھائی اور ان کی اولاد سے نکاح قطعاً حرام ہے۔