سنن النسائي - حدیث 3305

كِتَابُ النِّكَاحِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ الْوِلَادَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3305

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل رضاعت کی وجہ سے کون کون سے رشتے حرام ہوتے ہیں؟ حضرت عائشہؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’رضاعت کی وجہ سے وہ سب رشتے (نکاح کے لیے) حرام ہوجاتے ہیں جو پیدائشی نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں۔