سنن النسائي - حدیث 3304

كِتَابُ النِّكَاحِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3304

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل رضاعت کی وجہ سے کون کون سے رشتے حرام ہوتے ہیں؟ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’رضاعت کی بنا پو وہ سب رشتے (نکاح کے لیے) حرام ہوجاتے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہوجاتے ہیں۔‘‘