سنن النسائي - حدیث 3293

كِتَابُ النِّكَاحِ الْجَمْعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَرْبَعِ نِسْوَةٍ يُجْمَعُ بَيْنَهُنَّ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَالْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3293

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل ایک عورت اور اس کی پھوپھی سے (بیک وقت) نکاح حرام ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے چار عورتوں سے بیک وقت نکاح کرنے سے منع فرمایا: عورت اور اس کی پھوپھی۔ اسی طرح کوئی عورت اور اس کی خالہ۔
تشریح : ’’چارعورتیں‘‘ ظاہر الفاظ سے غلط فہمی ہوسکتی ہے کیونکہ نکاح دو سے بھی بیک وقت حرام ہے جیسا کہ پیچھے تفصیل گزری‘ مگر چونکہ ا سکی دوصورتیں ہیں‘ اس لیے جمع کرکے چار کہہ دیا۔ ’’چارعورتیں‘‘ ظاہر الفاظ سے غلط فہمی ہوسکتی ہے کیونکہ نکاح دو سے بھی بیک وقت حرام ہے جیسا کہ پیچھے تفصیل گزری‘ مگر چونکہ ا سکی دوصورتیں ہیں‘ اس لیے جمع کرکے چار کہہ دیا۔