سنن النسائي - حدیث 3283

كِتَابُ النِّكَاحِ الشُّرُوطُ فِي النِّكَاحِ صحيح أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ يُوَفَّى بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3283

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل نکاح میں شرطوں کا بیان حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: ’’جو شرط پوری کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے‘ وہ ہے جس کے ساتھ تم عورتوں کو اپنے لیے حلال کرتے ہو۔‘‘
تشریح : : ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کے وقت جو شرطیں عائد کی جائیں انہیں پورا کرنا ضروری ہے۔ ورنہ نکاح قائم نہ رہے گا‘ بشرطیکہ شریعت اور نکاح کے تقاضے کے خلاف نہ ہوں۔ بعض حضرات نے اس ’’شرط‘‘ سے مراد صرف مہر لیا ہے کہ اس کی ادائیگی ضروری ہے ورنہ عورت نکاح فسخ کرواسکتی ہے۔ بعض نے اس سے مراد بیوی کے وہ حقوق لیے ہیں جو نکاح کے بعد اسے حاصل ہوتے ہیں: مثلاً مہر‘ نفقہ اور حسن سلوک وغیرہ۔ الفاظ کے عموم کی رو سے راجح بات پہلی معلوم ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔ : ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کے وقت جو شرطیں عائد کی جائیں انہیں پورا کرنا ضروری ہے۔ ورنہ نکاح قائم نہ رہے گا‘ بشرطیکہ شریعت اور نکاح کے تقاضے کے خلاف نہ ہوں۔ بعض حضرات نے اس ’’شرط‘‘ سے مراد صرف مہر لیا ہے کہ اس کی ادائیگی ضروری ہے ورنہ عورت نکاح فسخ کرواسکتی ہے۔ بعض نے اس سے مراد بیوی کے وہ حقوق لیے ہیں جو نکاح کے بعد اسے حاصل ہوتے ہیں: مثلاً مہر‘ نفقہ اور حسن سلوک وغیرہ۔ الفاظ کے عموم کی رو سے راجح بات پہلی معلوم ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔