سنن النسائي - حدیث 3280

كِتَابُ النِّكَاحِ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَلَامِ عِنْدَ النِّكَاحِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا كَلَّمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَيْءٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3280

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل نکاح کے وقت کیا پڑھنا مستحب ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبیﷺ سے کسئی مسئلے میں بات چیت کی تو نبیﷺ نے یوں خطبہ ارشاد فرمایا: ] أَِنَّ الْحَمدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِیْنُہُ… أَمَّا بَعْدُ[ ’’تعریف اللہ ہی کے لیے ہی۔ ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور ہم اس سے مدد طلب کرتے ہیں۔ جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دے‘ اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ اور جسے وہ گمراہ کردے‘ اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ حمدوصلاۃ کے بعد…‘‘