سنن النسائي - حدیث 3278

كِتَابُ النِّكَاحِ النَّهْيُ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ مَطَرٍ وَيَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3278

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل محرم کے لیے نکاح کرنا منع ہے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’محرم اپنا نکاح کرے نہ کسی کا کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے۔‘‘
تشریح : سابقہ باب میں فعلی روایت اس کے خلاف ہے مگر تاعرض کے وقت قول ہی کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ فعل میں کئی احتمالات ممکن ہیں۔ ہوسکتا ہے وہ آپ کا خاصہ ہو‘ نیز اس فعلی روایت کے مخالف فعلی روایت بھی موجود ہے۔ جو کہ خود صاحب واقعہ حضرت میمونہؓ سے ہے کہ آپ نے مجھ سے حالت حل میں نکاح کیا تھا‘ لہٰذا ہر لحاظ سے قولی روایت کو ترجیح دی جائے گی۔ (یا بقول شیخ البانی رحمہ اللہ ان روایات کو شاذ قراردیا جائے جن میں حالت احرام میں نکاح کرنے کا بیان ہے۔) مگر تعجب ہے احناف پر کہ انہوں نے یہ اصول چھوڑ کر ا س مختلف فیہ فعلی روایت کو ترجیح دی ہے جبکہ اس کی تاویل بھی ممکن ہے‘ یعنی محرم کے معنی ہیں ’’حرم میں‘‘ یا ’’حرمت والے مہینے میں‘‘ وغیرہ‘ تاکہ تعارض نہ رہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے روایت ۲۸۴۰‘ ۲۸۴۵) سابقہ باب میں فعلی روایت اس کے خلاف ہے مگر تاعرض کے وقت قول ہی کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ فعل میں کئی احتمالات ممکن ہیں۔ ہوسکتا ہے وہ آپ کا خاصہ ہو‘ نیز اس فعلی روایت کے مخالف فعلی روایت بھی موجود ہے۔ جو کہ خود صاحب واقعہ حضرت میمونہؓ سے ہے کہ آپ نے مجھ سے حالت حل میں نکاح کیا تھا‘ لہٰذا ہر لحاظ سے قولی روایت کو ترجیح دی جائے گی۔ (یا بقول شیخ البانی رحمہ اللہ ان روایات کو شاذ قراردیا جائے جن میں حالت احرام میں نکاح کرنے کا بیان ہے۔) مگر تعجب ہے احناف پر کہ انہوں نے یہ اصول چھوڑ کر ا س مختلف فیہ فعلی روایت کو ترجیح دی ہے جبکہ اس کی تاویل بھی ممکن ہے‘ یعنی محرم کے معنی ہیں ’’حرم میں‘‘ یا ’’حرمت والے مہینے میں‘‘ وغیرہ‘ تاکہ تعارض نہ رہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے روایت ۲۸۴۰‘ ۲۸۴۵)