سنن النسائي - حدیث 3276

كِتَابُ النِّكَاحِ الرُّخْصَةُ فِي نِكَاحِ الْمُحْرِمِ شاذ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3276

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل محرم کو (حالت احرام میں) نکاح کرنے کی رخصت؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺنے حضرت میمونہؓ سے احرام کی حالت میں نکاح فرمایا۔
تشریح : یہ بات صرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جبکہ صاحبِ واقعہ حضرت میمونہؓ اور دیگر حضرات سے اس کے خلاف آتا ہے‘ یعنی رسول اللہﷺنے جب نکاح فرمایا تو آپ محرم نہ تھے بلکہ حلال تھے۔ یا پھر مطلب ہوگا کہ حرم میں یا حرمت والے مہینے میں نکاح فرمایا لیکن صریح دلیل کے مقابلے می ںاس قسم کی تاویل کی ضرورت نہیں۔ (تفصیل دیکھیے‘ حدیث: ۲۸۴۰‘ ۲۸۴۵) یہ بات صرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جبکہ صاحبِ واقعہ حضرت میمونہؓ اور دیگر حضرات سے اس کے خلاف آتا ہے‘ یعنی رسول اللہﷺنے جب نکاح فرمایا تو آپ محرم نہ تھے بلکہ حلال تھے۔ یا پھر مطلب ہوگا کہ حرم میں یا حرمت والے مہینے میں نکاح فرمایا لیکن صریح دلیل کے مقابلے می ںاس قسم کی تاویل کی ضرورت نہیں۔ (تفصیل دیکھیے‘ حدیث: ۲۸۴۰‘ ۲۸۴۵)