سنن النسائي - حدیث 327

كِتَابُ الْمِيَاهِ بَاب ذِكْرِ بِئْرِ بُضَاعَةَ صحيح أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا لُحُومُ الْكِلَابِ وَالْحِيَضُ وَالنَّتَنُ فَقَالَ الْمَاءُ طَهُورٌ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 327

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل بضاعہ کے کنویں کا ذکر حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ پوچھا گیا: اے اللہ کےرسول! کیا آپ بضاعہ کے کنویں سے وضو کرتے ہیں جب کہ اس کنویں میں کتوں کا گوشت، حیض والے کپڑے اور گندگی گر پڑتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’پانی پاک اور پاک کرنے والا ہوتا ہے۔ کوئی چیز اس کو پلید نہیں کرتی۔‘‘
تشریح : دیکھیے، حدیث ۵۳ اور اس کے فوائد و مسائل۔ دیکھیے، حدیث ۵۳ اور اس کے فوائد و مسائل۔