سنن النسائي - حدیث 3269

كِتَابُ النِّكَاحِ إِذْنُ الْبِكْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْكَحُ الْأَيِّمُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ إِذْنُهَا قَالَ أَنْ تَسْكُتَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3269

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل کنواری لڑکی کی اجازت کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہیکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بیوہ عورت کا نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے مشورہ لیا جائے اور کنواری لڑکی کا بھی نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے اجازت لی جائے۔‘‘ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی اجازت کیسے معلوم ہوگی؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ وہ خاموش رہے۔‘‘