سنن النسائي - حدیث 3267

كِتَابُ النِّكَاحِ اسْتِئْمَارُ الثَّيِّبِ فِي نَفْسِهَا صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ إِذْنُهَا قَالَ إِذْنُهَا أَنْ تَسْكُتَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3267

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل بیوہ عورت سے بھی (اس کے نکاح کے بارے میں) مشورہ کیا جائے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بیوہ کا نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے اجازت حاصل کرلی جائے۔ اور کنواری لڑکی کا بھی نکاح نہ کیا جائے حتیٰ کہ اس سے مشورہ کرلیا جائے۔‘‘ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! اس کی اجازت کیسے معلوم ہوگی؟ آپ نے فرمایا: ’’اس کی اجازت یہ ہے کہ وہ خاموش رہے۔‘‘