سنن النسائي - حدیث 326

كِتَابُ الْمِيَاهِ كِتَاب الْمِيَاهِ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَتْ مِنْ الْجَنَابَةِ فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفَضْلِهَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 326

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی زوجۂ مطہرہ نے غسل جنابت کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا، تو انھوں نے یہ بات آپ کو بتائی۔ آپ نے فرمایا: ’’تحقیق پانی کو کوئی چیز پلید نہیں کرتی۔‘‘
تشریح : مذکور روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن دیگر شواہد کی بنا پر صحیح ہے، خصوصاً یہی روایت مفہوماً ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے صحیح مسلم میں موجود ہے، محقق کتاب نے بھی تحقیق میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، الحیض، حدیث: ۳۲۳) مذکور روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن دیگر شواہد کی بنا پر صحیح ہے، خصوصاً یہی روایت مفہوماً ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے صحیح مسلم میں موجود ہے، محقق کتاب نے بھی تحقیق میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، الحیض، حدیث: ۳۲۳)