سنن النسائي - حدیث 3259

كِتَابُ النِّكَاحِ إِنْكَاحُ الرَّجُلِ ابْنَتَهُ الصَّغِيرَةَ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتِسْعِ سِنِينَ وَصَحِبْتُهُ تِسْعًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3259

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل آدمی اپنی نابالغ بیٹی کا نکاح کرسکتا ہے حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھے نو سال کی عمر میں اپنے گھر آباد فرمایا ور میں نو سال آپ کی مبارک صحبت میں رہی۔
تشریح : ہجرت کے دوسرے سال رخصتی ہوئی اور آپ مدینہ میں کل دس سال رہے۔ پھر اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے۔ ہجرت کے دوسرے سال رخصتی ہوئی اور آپ مدینہ میں کل دس سال رہے۔ پھر اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے۔