سنن النسائي - حدیث 3244

كِتَابُ النِّكَاحِ النَّهْيُ أَنْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3244

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل کسی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح بھیجنے کی ممانعت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص اپنے کسی (دینی) بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجے۔‘‘