سنن النسائي - حدیث 3243

كِتَابُ النِّكَاحِ النَّهْيُ أَنْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ صحيح أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3243

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل کسی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح بھیجنے کی ممانعت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجے حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے یا پیغام چھوڑ دے۔‘‘
تشریح : ’’حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے‘‘ یعنی دوسرے شخص کو انتظار کرنا چاہیے‘ دیکھے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ اگر ان کی بات چیت کامیاب ہوجائے اور نکاح ہوجائے تو بہت اچھی بات ہے اور اگر بات طے نہ ہوسکے تو پھر دوسرا شخص بھی پیغام بھیج سکتا ہے ’’حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے‘‘ یعنی دوسرے شخص کو انتظار کرنا چاہیے‘ دیکھے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ اگر ان کی بات چیت کامیاب ہوجائے اور نکاح ہوجائے تو بہت اچھی بات ہے اور اگر بات طے نہ ہوسکے تو پھر دوسرا شخص بھی پیغام بھیج سکتا ہے