سنن النسائي - حدیث 3221

كِتَابُ النِّكَاحِ نِكَاحُ الْأَبْكَارِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَزَوَّجْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا فَقُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3221

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل کنواری عورتوں سے شادی کرنے کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شادی کی تو نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا: ’’جابر! شادی کی ہے؟‘‘ میں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ’’کنواری سے یا بیوہ سے؟‘‘ میں نے کہا: بیوہ سے۔ آپ نے فرمایا: ’’کنواری سے کیوں نہ شادی کی۔ تو اس سے دل لگی کرتا‘ وہ تجھ سے دل لگی کرتی۔‘‘
تشریح : کنواری عورت کے ساتھ نکاح کی ترغیب کا یہ مطلب نہیں کہ شوہر دیدہ عورت سے نکاح کرنا ناپسندیدہ ہے‘ بلکہ مطلب یہ ہے کہ کنواری نے پہلے کسی مرد سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا ہوتا‘ اس لیے وہ اپنے خاوند سے بھر پور پیار کرے گی جو اس رشتے کے استحکام کی ضمانت ہے۔ جبکہ شوہر دیدہ عورت سے شادی کرنے میں بعض دفعہ اس طرح پیار محبت کا اظہار نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم۔ کنواری عورت کے ساتھ نکاح کی ترغیب کا یہ مطلب نہیں کہ شوہر دیدہ عورت سے نکاح کرنا ناپسندیدہ ہے‘ بلکہ مطلب یہ ہے کہ کنواری نے پہلے کسی مرد سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا ہوتا‘ اس لیے وہ اپنے خاوند سے بھر پور پیار کرے گی جو اس رشتے کے استحکام کی ضمانت ہے۔ جبکہ شوہر دیدہ عورت سے شادی کرنے میں بعض دفعہ اس طرح پیار محبت کا اظہار نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم۔