سنن النسائي - حدیث 3214

كِتَابُ النِّكَاحِ النَّهْيِ عَنِ التَّبَتُّلِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ لَقَدْ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُثْمَانَ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3214

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل ترک نکاح کی ممانعت کا بیان حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو ترک نکاح کی اجازت نہ دی۔ اگر آپ انہیں اجازت دیتے تو ہم خصی ہوجاتے۔
تشریح : حضرت عثمان مظعون رضی اللہ عنہ نوجوان تھے۔ بہت عبادت گزار تھے۔ انہوںنے نبیﷺ سے اجازت طلب کی کہ ہم ہر وقت عبادت میں مشغول رہیں اور عورتوں کے جھنجٹ میں نہ پڑیں‘ لیکن آپ نے اجازت نہ دی کیونکہ یہ فطرت کے خلاف ہے۔ انسانی خصائص کو قائم رکھتے ہوئے حقوق اللہ کی ادائیگی کرنا ہی اصل فضیلت ہے۔ حضرت عثمان مظعون رضی اللہ عنہ نوجوان تھے۔ بہت عبادت گزار تھے۔ انہوںنے نبیﷺ سے اجازت طلب کی کہ ہم ہر وقت عبادت میں مشغول رہیں اور عورتوں کے جھنجٹ میں نہ پڑیں‘ لیکن آپ نے اجازت نہ دی کیونکہ یہ فطرت کے خلاف ہے۔ انسانی خصائص کو قائم رکھتے ہوئے حقوق اللہ کی ادائیگی کرنا ہی اصل فضیلت ہے۔