سنن النسائي - حدیث 3213

كِتَابُ النِّكَاحِ الْحَثُّ عَلَى النِّكَاحِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بِمِنًى فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ فَقَامَ مَعَهُ يُحَدِّثُهُ فَقَالَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَا أُزَوِّجُكَ جَارِيَةً شَابَّةً فَلَعَلَّهَا أَنْ تُذَكِّرَكَ بَعْضَ مَا مَضَى مِنْكَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3213

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل نکاح کی ترغیب کا بیان حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ میں منیٰ میں حضـرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ساتھ چل رہا تھا کہ حضرت عثمانؓ انہیں ملے اور کھڑے ہوکر ان سے باتیں کرنے لگے۔ کہنے لگے: اے ابوعبدالرحمن! کیا میں کسی نوجوان لڑکی سے آپ کی شادی نہ کروں؟ شاید وہ آپ کو آپ کی گزشتہ جوانی کی یاددلائے۔ حضرت عبداللہ فرمانے لگے‘ اگر آپ نے یہ بات فرمائی ہے تو بجا فرمایا ہے کیونکہ رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا تھا: ’’اے نوجوان لوگو! جو تم سے نکاح کی طاقت رکھے‘ وہ نکاح کرے۔‘‘