سنن النسائي - حدیث 3194

كِتَابُ الْجِهَادِ مَنْ خَانَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاهِدُوا بِأَيْدِيكُمْ وَأَلْسِنَتِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3194

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل جو شخص کسی غازی کی بیوی سے خیانت کا ارتکاب کرے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے ہاتھوں‘ زبانوں اور مالوں کے ساتھ جہاد کرو۔‘‘
تشریح : 1) یہ اور بعد والی احادیث سابقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ یہ ’’متفرقات‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں جن کا جہاد سے کچھ تعلق ہے۔ ہاتھوں سے جہاد‘ لڑائی کرنا‘ زبان سے جہاد‘ تبلیغ کرنا اور مال سے جہاد مجاہدین سے مالی تعاون ہے۔ (2) محقق کتاب نے اسے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہ روایت دیگر محققین کے نزدیک صحیح ہے جس کی تفصیل حدیث نمبر:3098 کے فوائد میں دیکھی جاسکتی ہے۔ 1) یہ اور بعد والی احادیث سابقہ باب سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ یہ ’’متفرقات‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں جن کا جہاد سے کچھ تعلق ہے۔ ہاتھوں سے جہاد‘ لڑائی کرنا‘ زبان سے جہاد‘ تبلیغ کرنا اور مال سے جہاد مجاہدین سے مالی تعاون ہے۔ (2) محقق کتاب نے اسے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ یہ روایت دیگر محققین کے نزدیک صحیح ہے جس کی تفصیل حدیث نمبر:3098 کے فوائد میں دیکھی جاسکتی ہے۔