سنن النسائي - حدیث 3193

كِتَابُ الْجِهَادِ حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا قَعْنَبٌ كُوفِيٌّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ فِي الْحُرْمَةِ كَأُمَّهَاتِهِمْ وَمَا مِنْ رَجُلٍ مِنْ الْقَاعِدِينَ يَخْلُفُ رَجُلًا مِنْ الْمُجَاهِدِينَ فِي أَهْلِهِ إِلَّا نُصِبَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ يَا فُلَانُ هَذَا فُلَانٌ فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ ثُمَّ الْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ مَا ظَنُّكُمْ تُرَوْنَ يَدَعُ لَهُ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْئًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3193

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل مجاہدین کی عورتوں کے احترام کا بیان حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’مجاہدین کی عورتوں کا احترام‘ گھروں میں رہنے والوں کے لیے ان کی ماؤں کے احترام کی طرح ہے۔ اور جہاد سے پیچھے (گھروں میں) رہنے والوں میں سے جو شخص کسی مجاہد کی بیوی کے ساتھ خیانت کرے تو اسے قیامت کے دن مجاہد کے سامنے باندھ کر کھڑا کردیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے فلاں! یہ فلاں شخص ہے‘ تو اس کی نیکیوں میں سے جتنی چاہے لے لے۔‘‘ پھر نبیﷺ اپنے مجاہد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑ دے گا؟‘‘
تشریح : 1) خیانت کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ ان سے بدسلوکی کرنا یا انہیں دھوکا دینا اس کی بیوی کی ورغلا کر اپنے پیچھے لگالینا وغیرہ۔ یہ سب کچھ اس میں داخل ہے۔ (2) ’’چھوڑدے گا‘‘ جب ہر شخص کو نیکی کی اشد ضرورت ہوگی اور ایک ایک نیکی قیمتی ہوگی تو ناممکن ہے کہ کوئی شخص نیکی لینے میںسستی کرے خصوصاً جب کہ اسے کھلی چھٹی ہو۔ 1) خیانت کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ ان سے بدسلوکی کرنا یا انہیں دھوکا دینا اس کی بیوی کی ورغلا کر اپنے پیچھے لگالینا وغیرہ۔ یہ سب کچھ اس میں داخل ہے۔ (2) ’’چھوڑدے گا‘‘ جب ہر شخص کو نیکی کی اشد ضرورت ہوگی اور ایک ایک نیکی قیمتی ہوگی تو ناممکن ہے کہ کوئی شخص نیکی لینے میںسستی کرے خصوصاً جب کہ اسے کھلی چھٹی ہو۔