سنن النسائي - حدیث 3188

كِتَابُ الْجِهَادِ فَضْلُ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّه تَعَالَى صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ الرُّكَيْنِ الْفَزَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يُسَيْرِ ابْنِ عَمِيلَةَ عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُتِبَتْ لَهُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3188

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل فی سبیل اللہ خرچ کرنے کی فضیلت حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جوشخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کوئی چیز خرچ کرے‘ اس کے لیے ا سے سات سو گنا تک لکھا جاتا ہے۔‘‘
تشریح : نیکی کا ثواب دس گنا تولازمی چیز ہے۔ اس سے زائد متعلقہ شخص کے خلوص کے لحاظ سے ہے۔ کچھ ایسے مخلصین بھی ہیں جو سات گنا ثواب حاصل کرتے ہیں۔ وَمَا ذَالِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْز۔ نیکی کا ثواب دس گنا تولازمی چیز ہے۔ اس سے زائد متعلقہ شخص کے خلوص کے لحاظ سے ہے۔ کچھ ایسے مخلصین بھی ہیں جو سات گنا ثواب حاصل کرتے ہیں۔ وَمَا ذَالِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْز۔