سنن النسائي - حدیث 3170

كِتَابُ الْجِهَادِ فَضْلُ الرِّبَاطِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَابَطَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَوْمًا وَلَيْلَةً كَانَتْ لَهُ كَصِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ فَإِنْ مَاتَ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3170

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل سرحدوں پر تیار بیٹھنے (پہرادینے) کی فضیلت حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’جوشخص جہاد کے لیے ایک دن رات سرحد پر تیار ہو کربیٹھا‘ اسے ایک مہینے کے صیام وقیام (نماز روزے) کا ثواب ملے گا۔ اور جسے سرحد پر بیٹھے بیٹھے موت آگئی‘ اس کے لیے اس کا یہ نیک عمل جاری رکھا جائے گا۔ وہ امتحان لینے والوں ںے محفوظ رہے گا اور اس کا رز ق جاری رکھا جائے گا۔
تشریح : مذکورہ حدیث سابقہ حدیث ہی کے مفہوم کی حامل ہے مذکورہ حدیث سابقہ حدیث ہی کے مفہوم کی حامل ہے