سنن النسائي - حدیث 3164

كِتَابُ الْجِهَادِ مَسْأَلَةُ الشِّهَادَةِ صحيح أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3164

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل شہادت مانگنے کا بیان حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص سچے دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگے گا‘ اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچائے گا اگر چہ وہ اپنے بستر پر فوت ہو۔‘‘
تشریح : ’’سچے دل کے ساتھ‘‘ نہ کہ جھوٹ موٹ اظہار خطابت کے لیے جیسا کہ عام رواج ہے۔ (2) ’’شہادت مانگے گا‘‘ یہ موت کی دعا نہیں بلکہ اچھی موت کی دعا ہے‘ جب بھی آئے۔ اور یہ مستحب ہے۔ ’’سچے دل کے ساتھ‘‘ نہ کہ جھوٹ موٹ اظہار خطابت کے لیے جیسا کہ عام رواج ہے۔ (2) ’’شہادت مانگے گا‘‘ یہ موت کی دعا نہیں بلکہ اچھی موت کی دعا ہے‘ جب بھی آئے۔ اور یہ مستحب ہے۔