سنن النسائي - حدیث 3161

كِتَابُ الْجِهَادِ مَا يَتَمَنَّى فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حسن صحيح أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ بْنِ سُمَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَلَهَا الدُّنْيَا إِلَّا الْقَتِيلُ فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3161

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل اللہ تعالیٰ کے راستے میں لڑنے والے کی تمنا حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’زمین پر رہنے والے جو بھی شخص فوت ہو اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں خیر ہو‘ وہ یہ پسند نہیں کرے گا کہ تمہارے پاس واپس آجائے‘ خواہ اسے ساری دنیا ہی مل جائے‘ مگر شہید خواہش کرے گا کہ واپس (دنیا میں) آئے اور دوبارہ شہید ہو۔‘‘