سنن النسائي - حدیث 3153

كِتَابُ الْجِهَادِ تَمَنِّي الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ عَنْ يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ قَالَ حَدَّثَنِي ذَكْوَانُ أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ سَرِيَّةٍ وَلَكِنْ لَا يَجِدُونَ حَمُولَةً وَلَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُهُمْ عَلَيْهِ وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنِّي وَلَوَدِدْتُ أَنِّي قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ أُحْيِيتُ ثُمَّ قُتِلْتُ ثُمَّ أُحْيِيتُ ثُمَّ قُتِلْتُ ثَلَاثًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3153

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہادت کی خواہش حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ میںاپنی امت پر مشقت ڈال دوں گا تو میں کسی لشکر کے پیچھے نہ رہتا‘ لیکن وہ سواری کے جانور نہیں پاتے اور میں بھی اتنے جانور نہیں پاتا کہ ان سب کو سواری مہیا کرسکوں۔ اور مجھ سے پیچھے رہنا ان پر شاق گزرتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید کیاجاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں‘ پھر شہید کیاجاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں۔‘‘ تین دفعہ فرمایا۔
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے ح 3100۔ تفصیل کے لیے دیکھیے ح 3100۔