سنن النسائي - حدیث 3147

كِتَابُ الْجِهَادِ ثَوَابُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ خَالِدًا يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّامِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ قُلْتُ يَا عَمْرُو بْنَ عَبَسَةَ حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ نِسْيَانٌ وَلَا تَنَقُّصٌ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَلَغَ الْعَدُوَّ أَخْطَأَ أَوْ أَصَابَ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ وَمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً كَانَ فِدَاءُ كُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3147

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل اس شخص کا ثواب جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں تیر چلائے حضرت شرجیل بن سمط سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے کہا: اے عمرو! ہمیں کوئی حدیث بیان فرمائیے جو آپ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہو۔ اس میںکوئی بھول چوک یا کمی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میںنے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا ’’جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں تیر چلایا اور دشمن تک پہنچادیا‘ (وہ تیر دشمن کو) لگا یا نہ لگا‘ وہ اس کے لیے ایک غلام کی آزادی کی طرح ہوگا۔ اور جس شخص نے کوئی مسلمان غلام آزاد کیا تو اس کا ہرعضو اس کے ہر عضو کے بدلے میں جہنم کی آگ سے آزاد ہوگا۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (کام کرتا کرتا) بوڑھا ہوگیا تو اس کے سفید بال قیامت کے دن اس کے لیے نور بن جائیں گے۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث نمبر 3144۔ تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث نمبر 3144۔