سنن النسائي - حدیث 3141

كِتَابُ الْجِهَادِ مَنْ غَزَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَمْ يَنْوِ مِنْ غَزَاتِهِ إِلَّا عِقَالًا حسن أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَزَا وَهُوَ لَا يُرِيدُ إِلَّا عِقَالًا فَلَهُ مَا نَوَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3141

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل جو شخص جہاد کے لیے جائے لیکن اپنے جہاد سے صرف دنیوی مال حاصل کرنا چاہتا ہو حضرت عبادہ بن صامتؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اونٹ کا گھٹنا باندھنے والی رسی حاصل کرنے کے لیے جہاد کرے گا تو اسے اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا۔‘‘
تشریح : ’’نیت کے مطابق‘‘ یعنی اسے اخروی ثواب نہیں ملے گا کیونکہ اس نے اس کا ارادہ ہی نہیں کیا۔ باقی رہا دنیا کا مال‘ ممکن ہے اسے مل جائے‘ ممکن ہے وہ بھی نہ ملے‘ع نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ البتہ اگر جہاد خلوص نیت سے کرے‘ غنیمت مقصود نہ ہو مر مل جائے‘ کتنی ہی مقدار میں ملے‘ وہ نقصان دہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ ’’نیت کے مطابق‘‘ یعنی اسے اخروی ثواب نہیں ملے گا کیونکہ اس نے اس کا ارادہ ہی نہیں کیا۔ باقی رہا دنیا کا مال‘ ممکن ہے اسے مل جائے‘ ممکن ہے وہ بھی نہ ملے‘ع نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ البتہ اگر جہاد خلوص نیت سے کرے‘ غنیمت مقصود نہ ہو مر مل جائے‘ کتنی ہی مقدار میں ملے‘ وہ نقصان دہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔