سنن النسائي - حدیث 314

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب التَّيَمُّمِ فِي الْحَضَرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ خُفَافٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ فَقَالَ إِنَّمَا كَانَ يَجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 314

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ حضر(حالت اقامت)میں تیمم کرنا حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں اونٹوں میں تھا کہ جنبی ہوگیا۔ مجھے پانی نہ ملا تو مٹی میں اچھی طرح لوٹ پوٹ ہوا جیسے جانور کرتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ کو یہ بات بتائی۔ آپ نے فرمایا: ’’تجھے اس (جنابت) سے تیمم کافی تھا۔‘‘