كِتَابُ الْجِهَادِ دَرَجَةُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ صحيح قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا أَبَا سَعِيدٍ مَنْ رَضِيَ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ قَالَ فَعَجِبَ لَهَا أَبُو سَعِيدٍ قَالَ أَعِدْهَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَفَعَلَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُخْرَى يُرْفَعُ بِهَا الْعَبْدُ مِائَةَ دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ قَالَ وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
مجاہد فی سبیل اللہ کا درجہ
حضرت ابو سعیدخدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اے ابو سعد! جو شخص اللہ تعالیٰ کی ربوبیت‘ دین اسلام اور حضرت محمدa کی نبوت پر (دل وجان سے) راضی ہوگیا‘ اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔‘‘ حضرت ابوسعید کو یہ کلمات بڑے عجیب لگے۔ وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! یہ کلمات دوبارہ ارشاد فرمائیے: آپ نے دوبارہ ارشاد فرمائے‘ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایک اور چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ ا س کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں سو درجے بلند فرمائے گا۔ ہر دودرجوں کے درمیان آسمان وزمین کے مابین فاصلہ ہے۔‘‘ ابوسعید نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا۔ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘
تشریح :
’’بڑے عجیب لگے‘‘ کیونکہ ظاہر ایک آسان چیز پر جنت کا وعدہ کیا گیا ہے‘ اگرچہ حقیقتاً یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ رضا کا علم اعمال سے ہوگا۔ اور عمل سے ایمان کا ثبوت مہیا کرنا ہی مشکل کا م ہے۔ دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ ’’بڑے عمدہ لگے‘‘ کیونکہ مومن کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہے۔
’’بڑے عجیب لگے‘‘ کیونکہ ظاہر ایک آسان چیز پر جنت کا وعدہ کیا گیا ہے‘ اگرچہ حقیقتاً یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ رضا کا علم اعمال سے ہوگا۔ اور عمل سے ایمان کا ثبوت مہیا کرنا ہی مشکل کا م ہے۔ دوسرے معنی یہ بھی ہوسکتے ہیں کہ ’’بڑے عمدہ لگے‘‘ کیونکہ مومن کے لیے یہ عظیم خوشخبری ہے۔