سنن النسائي - حدیث 3079

الْمَوَاقِيتِ بَاب عَدَدِ الْحَصَى الَّتِي يَرْمِي بِهَا الْجِمَارَ صحيح الإسناد أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ قَالَ قَالَ مُجَاهِدٌ قَالَ سَعْدٌ رَجَعْنَا فِي الْحَجَّةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَعْضُنَا يَقُولُ رَمَيْتُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ وَبَعْضُنَا يَقُولُ رَمَيْتُ بِسِتٍّ فَلَمْ يَعِبْ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3079

کتاب: مواقیت کا بیان جمروں کو کتنی کتنی کنکریاں ماری جائیں گی؟ حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم حجۃ الوداع میں نبیﷺ کے ساتھ لوٹے تو ہم میں سے کچھ لوگ کہہ رہے تھے: ہم نے سات کنکریاں ماری ہیں اور بعض کہہ رہے تھے: ہم نے چھ کنکریاں ماری ہیں، تاہم کسی نے ایک دوسرے پر عیب نہیں لگایا۔