سنن النسائي - حدیث 3067

الْمَوَاقِيتِ النَّهْيِ عَنْ رَمْيِ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَّمَ أَهْلَهُ وَأَمَرَهُمْ أَنْ لَا يَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3067

کتاب: مواقیت کا بیان جمرۂ عقبہ کو سورج طلوع ہونے سے قبل رمی کی ممانعت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے گھر والوں (عورتوں اور بچوں) کو صبح سے پہلے ہی بھیج دیا تھا۔ اور آپ نے انھیں حکم دیا تھا کہ جب تک سورج طلوع نہ ہو، وہ جمرے کو رمی نہ کریں۔
تشریح : محقق کتاب نے اس روایت کو حبیب بن ابی ثابت کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف کہا ہے لیکن یہاں ان کا عنعنہ مضر نہیں کیونکہ اس کی تائید متعدد صحیح طرق سے ہوتی ہے، لہٰذا یہ روایت صحیح ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی: ۲۶/ ۴۱-۴۵) محقق کتاب نے اس روایت کو حبیب بن ابی ثابت کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف کہا ہے لیکن یہاں ان کا عنعنہ مضر نہیں کیونکہ اس کی تائید متعدد صحیح طرق سے ہوتی ہے، لہٰذا یہ روایت صحیح ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی: ۲۶/ ۴۱-۴۵)