سنن النسائي - حدیث 3052

الْمَوَاقِيتِ بَابُ: الرُّخْصَةِ لِلضَّعَفَةِ أَنْ يُصَلُّوا يَوْمَ النَّحْرِ الصُّبْحَ بِمِنًى صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ قَالَتْ وَدِدْتُ أَنِّي اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا اسْتَأْذَنَتْهُ سَوْدَةُ فَصَلَّيْتُ الْفَجْرَ بِمِنًى قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ النَّاسُ وَكَانَتْ سَوْدَةُ امْرَأَةً ثَقِيلَةً ثَبِطَةً فَاسْتَأْذَنَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لَهَا فَصَلَّتْ الْفَجْرَ بِمِنًى وَرَمَتْ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ النَّاسُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3052

کتاب: مواقیت کا بیان کمزور عورتوں اور بچوں کو اجازت ہے کہ وہ یوم نحر کو صبح کی نماز منیٰ میں آ پڑھیں ام المومنین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ کاش میں رسول اللہﷺ سے (مزدلفہ سے رات کو منیٰ چلے جانے کی) اجازت طلب کرتی، جیسے حضرت سودہؓ نے اجازت طلب کر لی تھی اور میں بھی فجر کی نماز لوگوں کے آنے سے پہلے منیٰ میں پڑھ لیتی۔ حضرت سودہؓ بوجھل اور سست رفتار خاتون تھیں۔ انھوں نے رسول اللہﷺ سے اجازت طلب کر لی تھی اور آپ نے انھیں اجازت دے دی تھی۔ تو انھوں نے فجر کی نماز منیٰ میں پڑھی اور لوگوں کے آنے سے پہلے رمی کر لی تھی۔
تشریح : اگرچہ ہر معذور شخص کو حاصل ہے کیونکہ شریعت کسی مخصوص دور یا اشخاص کے لیے نہیں، مگر حضرت عائشہؓ نے مناسب سمجھا کہ جس طرح رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کیا تھا، ساری عمر اسی طرح کرتی رہیں، خواہ اس میں مشقت اور تکلیف بھی ہو۔ یہ ان کی رسول اللہﷺ سے محبت کا عظیم ثبوت ہے، لیکن معذور شخص رخصت پر عمل کر سکتا ہے۔ اگرچہ ہر معذور شخص کو حاصل ہے کیونکہ شریعت کسی مخصوص دور یا اشخاص کے لیے نہیں، مگر حضرت عائشہؓ نے مناسب سمجھا کہ جس طرح رسول اللہﷺ کے ساتھ حج کیا تھا، ساری عمر اسی طرح کرتی رہیں، خواہ اس میں مشقت اور تکلیف بھی ہو۔ یہ ان کی رسول اللہﷺ سے محبت کا عظیم ثبوت ہے، لیکن معذور شخص رخصت پر عمل کر سکتا ہے۔