سنن النسائي - حدیث 305

ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب بَوْلِ الْجَارِيَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 305

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ لڑکی کا پیشاب حضرت ابوسمح رضی اللہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لڑکی کے پیشاب کی وجہ سے کپڑا دھویا جائے اور لڑکے کے پیشاب کی وجہ سے پانی چھڑک دیا جائے۔‘‘
تشریح : یہاں بھی حدیث: ۳۰۳ کی قید [لم یأکل الطعام] معتبر ہے، یعنی اس لڑکے نے ابھی کھانا شروع نہ کیا ہو۔ یہاں بھی حدیث: ۳۰۳ کی قید [لم یأکل الطعام] معتبر ہے، یعنی اس لڑکے نے ابھی کھانا شروع نہ کیا ہو۔