الْمَوَاقِيتِ فِيمَنْ لَمْ يُدْرِكْ صَلَاةَ الصُّبْحِ مَعَ الْإِمَامِ بِالْمُزْدَلِفَةِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ
کتاب: مواقیت کا بیان
جو شخص مزدلفہ میں صبح کی نماز امام کے ساتھ نہ پا سکے؟
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مزدلفہ سارے کا سارا وقوف کی جگہ ہے۔
تشریح :
ممکن نہیں کہ سب لوگ اس جگہ ٹھہریں جہاں رسول اللہﷺ ٹھہرے تھے، جبکہ حجاج کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔
ممکن نہیں کہ سب لوگ اس جگہ ٹھہریں جہاں رسول اللہﷺ ٹھہرے تھے، جبکہ حجاج کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔