سنن النسائي - حدیث 3039

الْمَوَاقِيتِ تَقْدِيمُ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ إِلَى مَنَازِلِهِمْ بِمُزْدَلِفَةَ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَالِمِ بْنِ شَوَّالٍ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ كُنَّا نُغَلِّسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3039

کتاب: مواقیت کا بیان مزدلفہ سے عورتوں اور بچوں کو صبح سے پہلے ہی ان کی منیٰ والی قیام گاہوں میں بھیج دینا حضرت ام حبیبہؓ سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے دور میں رات کے اندھیرے میں مزدلفہ سے منیٰ کو چلے جایا کرتے تھے۔