سنن النسائي - حدیث 3034

الْمَوَاقِيتِ الْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِالْمُزْدَلِفَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ أَنَّ كُرَيْبًا قَالَ سَأَلْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَكَانَ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَقُلْتُ كَيْفَ فَعَلْتُمْ قَالَ أَقْبَلْنَا نَسِيرُ حَتَّى بَلَغْنَا الْمُزْدَلِفَةَ فَأَنَاخَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ بَعَثَ إِلَى الْقَوْمِ فَأَنَاخُوا فِي مَنَازِلِهِمْ فَلَمْ يَحُلُّوا حَتَّى صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ فَنَزَلُوا فَلَمَّا أَصْبَحْنَا انْطَلَقْتُ عَلَى رِجْلَيَّ فِي سُبَّاقِ قُرَيْشٍ وَرَدِفَهُ الْفَضْلُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3034

کتاب: مواقیت کا بیان مزدلفہ میں دو نمازیں جمع کر کے پڑھنا حضرت کریب سے منقول ہے کہ میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیونکہ وہ عرفے کی شام (واپسی کے وقت) رسول اللہﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے، میں نے کہا: تم نے کیسے کیا؟ انھوں نے فرمایا: ہم چلتے آئے حتی کہ مزدلفہ پہنچ گئے۔ آپ اترے اور مغرب کی نماز پڑھی، پھر آپ نے لوگوں کو پیغام بھیجا تو انھوں نے اپنے اونٹوں کو اپنی قام گاہوں میں بٹھایا، لیکن انھوں نے سامان نہیں اتارا حتی کہ رسول اللہﷺ نے عشاء کی نماز پڑھائی، پھر لوگوں نے اپنا سامان وغیرہ اتارا اور اپنی قیام گاہوں میں ٹھہرے۔ جب صبح ہوئی تو میں قریش کے جلد جانے والوں میں پیدل چل پڑا۔ اور حضرت فضل رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے سواری پر بیٹھ گئے۔