سنن النسائي - حدیث 3029

الْمَوَاقِيتِ الْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِالْمُزْدَلِفَةِ صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ يَحْيَى عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3029

کتاب: مواقیت کا بیان مزدلفہ میں دو نمازیں جمع کر کے پڑھنا حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مغرب اور عشاء کو مزدلفہ میں جمع کر کے پڑھا تھا۔
تشریح : یہ مسئلہ بھی متفقہ ہے کہ مغرب کی نماز عرفات یا راستے میں نہیں پڑھی جائے گی بلکہ مزدلفہ میں پڑھی جائے گی، خواہ رات نصف ہو جائے، البتہ عرفات سے واپسی سورج غروب ہونے کے بعد ہوگی۔ یہ مسئلہ بھی متفقہ ہے کہ مغرب کی نماز عرفات یا راستے میں نہیں پڑھی جائے گی بلکہ مزدلفہ میں پڑھی جائے گی، خواہ رات نصف ہو جائے، البتہ عرفات سے واپسی سورج غروب ہونے کے بعد ہوگی۔