سنن النسائي - حدیث 3026

الْمَوَاقِيتِ كَيْفَ السَّيْرُ مِنْ عَرَفَةَ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَسِيرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3026

کتاب: مواقیت کا بیان عرفات سے واپسی کے وقت چال کیسی ہونی چاہیے؟ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے حجۃ الوداع میں نبیﷺ (کی سواری) کی چال کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا: درمیانی چال چلتے تھے۔ جب خالی جگہ پاتے تو سواری کو مزید تیز فرما دیتے۔