سنن النسائي - حدیث 2988

الْمَوَاقِيتِ التَّكْبِيرُ عَلَيْهَا صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى الصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهَا حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ ثُمَّ وَحَّدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَبَّرَ وَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ثُمَّ مَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ سَعَى حَتَّى إِذَا صَعِدَتْ قَدَمَاهُ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ فَفَعَلَ عَلَيْهَا كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا حَتَّى قَضَى طَوَافَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2988

کتاب: مواقیت کا بیان مروہ پر تکبیریں کہنا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا کی طرف گئے۔ اس پر چڑھے حتی کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی توحید و تکبیر بیان کی اور کہا: [لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ …] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘پھر آپ واپس چلے حتی کہ جب آپ کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم چڑھائی چڑھنے لگے، آپ آہستہ چلنے لگے حتی کہ مروہ پر پہنچے، پھر اس پر بھی آپ نے اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا (پھر اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ آپ نے اپنے چکر پورے کر لیے۔