سنن النسائي - حدیث 2981

الْمَوَاقِيتِ الرَّمَلُ بَيْنَهُمَا ضعيف الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَأَلُوا ابْنَ عُمَرَ هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَالَ كَانَ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ النَّاسِ فَرَمَلُوا فَلَا أُرَاهُمْ رَمَلُوا إِلَّا بِرَمَلِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2981

کتاب: مواقیت کا بیان صفا اور مروہ کے درمیان رمل کرنا امام زہری بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان رمل کرتے دیکھا ہے؟ تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ لوگوں کی ایک جماعت میں تھے اور وہ لوگ رمل کر رہے تھے۔ میرا خیال ہے وہ آپ کے رمل کرنے کی وجہ ہی سے رمل کر رہے تھے۔
تشریح : روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے باب والا مسئلہ ثابت نہیں ہوتا، البتہ صرف ملین اخضرین بطن وادی کے دونوں کناروں پر لگے ہوئے سبز نشانات پر دوڑنا مسنون ہے۔ روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے باب والا مسئلہ ثابت نہیں ہوتا، البتہ صرف ملین اخضرین بطن وادی کے دونوں کناروں پر لگے ہوئے سبز نشانات پر دوڑنا مسنون ہے۔