سنن النسائي - حدیث 298
ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ بَاب فَرْكِ الْمَنِيِّ مِنْ الثَّوْبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْحَكَمُ أَخْبَرَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَمَا أَزِيدُ عَلَى أَنْ أَفْرُكَهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 298
کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ منی کو کپڑے سے کھرچ کر صاف کرنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کو رگڑ دیا کرتی تھی۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کرتی تھی۔