سنن النسائي - حدیث 2979

الْمَوَاقِيتِ الْمَشْيُ بَيْنَهُمَا صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَمْشِي بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَالَ إِنْ أَمْشِي فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي وَإِنْ أَسْعَى فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2979

کتاب: مواقیت کا بیان صفا اور مروہ کے درمیان چلنا حضرت کثیر بن جمہان بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو صفا اور مروہ کے درمیان چلتے دیکھا۔ (میں نے ان سے پوچھا) تو انھوں نے فرمایا: اگر میں چلتا ہوں تو میں نے رسول اللہﷺ کو چلتے دیکھا ہے اور اگر میں دوڑوں تو میں نے رسول اللہﷺ کو دوڑتے بھی دیکھا ہے۔