الْمَوَاقِيتِ التَّكْبِيرُ عَلَى الصَّفَا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا وَقَفَ عَلَى الصَّفَا يُكَبِّرُ ثَلَاثًا وَيَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ يَصْنَعُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَيَدْعُو وَيَصْنَعُ عَلَى الْمَرْوَةِ مِثْلَ ذَلِكَ
کتاب: مواقیت کا بیان کوہ صفا پر(چڑھ کر)اللہ اکبر کہنا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب کوہ صفا پر ٹھہرتے تو تین دفعہ اللہ اکبر کہتے، پھر یہ پڑھتے: [لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ…] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔‘‘ یہ تین دفعہ پڑھتے اور دعا کرتے، پھر مروہ پر بھی ایسے ہی کرتے۔