سنن النسائي - حدیث 2974

الْمَوَاقِيتِ مَوْضِعُ الْقِيَامِ عَلَى الصَّفَا صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقِيَ عَلَى الصَّفَا حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2974

کتاب: مواقیت کا بیان کوہ صفا پر کھڑے ہونے کی جگہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا پر چڑھے حتی کہ جب آپ کی نظر بیت اللہ پر پڑی تو آپ نے اللہ اکبر کہا۔
تشریح : معلوم ہوا صفا اور مروہ پر اتنا چڑھے کہ بیت اللہ نظر آنے لگے، پھر دعائیں اور تسبیحات وتکبیرات پڑھے، لیکن آج کل صفا یا مروہ پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھنا آسان نہیں، بلکہ تعمیرات کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے الا یہ کہ صفا کے بعض مخصوص مقامات سے ستونوں کے درمیان سے، کوشش سے اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۹۶۴) معلوم ہوا صفا اور مروہ پر اتنا چڑھے کہ بیت اللہ نظر آنے لگے، پھر دعائیں اور تسبیحات وتکبیرات پڑھے، لیکن آج کل صفا یا مروہ پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھنا آسان نہیں، بلکہ تعمیرات کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے الا یہ کہ صفا کے بعض مخصوص مقامات سے ستونوں کے درمیان سے، کوشش سے اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۹۶۴)