سنن النسائي - حدیث 2954

الْمَوَاقِيتِ تَرْكُ اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ الْآخَرَيْنِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنْ أَرْكَانِ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ وَالَّذِي يَلِيهِ مِنْ نَحْوِ دُورِ الْجُمَحِيِّينَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2954

کتاب: مواقیت کا بیان دوسرے دو کونو ں کو نہ چھونے کا بیان حضرت سالم کے والد (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ بیت اللہ کے کونوں میں سے صرف دو کونوں ہی کو چھوتے تھے۔ ایک حجر اسود اور دوسرا اس کے ساتھ والا جو جمحیین کے گھروں (محلے) کی طرف ہے۔
تشریح : اس دوسرے سے مراد رکن یمانی ہی ہے۔ اس وقت اس کونے کی جانب جمحی قبیلہ رہائش پذیر تھا۔ اس دوسرے سے مراد رکن یمانی ہی ہے۔ اس وقت اس کونے کی جانب جمحی قبیلہ رہائش پذیر تھا۔