سنن النسائي - حدیث 2951

الْمَوَاقِيتِ اسْتِلَامُ الرُّكْنَيْنِ فِي كُلِّ طَوَافٍ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَسْتَلِمُ إِلَّا الْحَجَرَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2951

کتاب: مواقیت کا بیان ہر طواف میں حجر اسود اور رکن یمانی کو(اگر ممکن ہو)چھونا چاہیے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ حجر اسود اور رکن یمانی کے علاوہ کسی کونے کو نہیں چھوتے تھے۔
تشریح : (۱) رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگایا جائے گا اور حجر اسود کو اگر ممکن ہو تو بوسہ بھی دیا جائے گا۔ (۲) ان دو کو چھونا سنت ہے، باقی کونوں یا دیواروں کو چھونا سنت نہیں۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۹۱۸ اور اس کے فوائد) (۱) رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگایا جائے گا اور حجر اسود کو اگر ممکن ہو تو بوسہ بھی دیا جائے گا۔ (۲) ان دو کو چھونا سنت ہے، باقی کونوں یا دیواروں کو چھونا سنت نہیں۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۹۱۸ اور اس کے فوائد)