سنن النسائي - حدیث 2897

الْمَوَاقِيتِ اسْتِقْبَالُ الْحَاجٌّ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ اسْتَقْبَلَهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي هَاشِمٍ قَالَ فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ وَآخَرَ خَلْفَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2897

کتاب: مواقیت کا بیان حاجیوں کا استقبال کرنا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب مکہ تشریف لائے تو بنی ہاشم کے نوجوانوں نے آپ کا استقبال کیا۔ آپ نے ایک کو اپنے آگے اور ایک کو اپنے پیچھے (سواری پر) بٹھا لیا۔
تشریح : ان نوجوانوں میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے قثم اور فضل رضی اللہ عنہ تھے جنھیں آپ نے اپنے آگے پیچھے سواری پر بٹھایا تھا۔ ان نوجوانوں میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے قثم اور فضل رضی اللہ عنہ تھے جنھیں آپ نے اپنے آگے پیچھے سواری پر بٹھایا تھا۔