سنن النسائي - حدیث 2886

الْمَوَاقِيتِ قَتْلُ الْحَيَّةِ فِي الْحَرَمِ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَيْفِ مِنْ مِنًى حَتَّى نَزَلَتْ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوهَا فَابْتَدَرْنَاهَا فَدَخَلَتْ فِي جُحْرِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2886

کتاب: مواقیت کا بیان حرم میں سانپ مارنا حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ منیٰ میں وادی خیف کے مقام پر تھے کہ سورئہ والمرسلات اتری۔ ایک سانپ نکلا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اسے قتل کر دو۔‘‘ ہم اس کی طرف لپکے لیکن وہ اپنے بل میں داخل ہوگیا۔‘‘
تشریح : خیف پہاڑ کے دامن کو کہتے ہیں۔ منیٰ کی مسجد کو مسجد خیف اسی لیے کہتے ہیں کہ وہ پہاڑ کے دامن میں واقع ہے۔ اور یہ حرم میں داخل ہے، لہٰذا سانپ کو حرم میں بھی قتل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ ان سانپوں میں سے نہ ہو جن کے قتل سے روکا گیا ہے۔ خیف پہاڑ کے دامن کو کہتے ہیں۔ منیٰ کی مسجد کو مسجد خیف اسی لیے کہتے ہیں کہ وہ پہاڑ کے دامن میں واقع ہے۔ اور یہ حرم میں داخل ہے، لہٰذا سانپ کو حرم میں بھی قتل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ ان سانپوں میں سے نہ ہو جن کے قتل سے روکا گیا ہے۔