سنن النسائي - حدیث 2872

الْمَوَاقِيتِ دُخُولُ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ الْمَكِّيُّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2872

کتاب: مواقیت کا بیان مکہ مکرمہ میں بغیر احرام کے داخل ہونا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ فتح مکہ کے دن مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو آپ نے سیاہ پگڑی باندھ رکھی تھی اور آپ احرام کے بغیر تھے۔
تشریح : ’’احرام کے بغیر‘‘ احناف اسے رسول اللہﷺ کے لیے خصوصی اجازت سمجھتے ہیں مگر اس کی کوئی دلیل نہیں۔ احادیث میں قتل کے سلسلے میں تو خصوصی اجازت کا ذکر ہے مگر احرام کے سلسلے میں نہیں۔ (باقی تفصیلات کے لیے دیکھیے روایت نمبر: ۲۸۷۰) ’’احرام کے بغیر‘‘ احناف اسے رسول اللہﷺ کے لیے خصوصی اجازت سمجھتے ہیں مگر اس کی کوئی دلیل نہیں۔ احادیث میں قتل کے سلسلے میں تو خصوصی اجازت کا ذکر ہے مگر احرام کے سلسلے میں نہیں۔ (باقی تفصیلات کے لیے دیکھیے روایت نمبر: ۲۸۷۰)